۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت الاسلام مہدی بصیرتی

حوزه/ حجت الاسلام بصیرتی نے کہا: محرم، صفر اور ایام فاطمیہ کے دوران دشمن کی جانب سے مقدسات دینی کے خلاف سوشل میڈیا پر حملے بڑھ جاتے ہیں تاکہ نوجوانوں کو مذہبی سرگرمیوں سے دور کیا جا سکے۔

حوزه نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے شہر کاشان میں ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام مہدی بصیرتی نے ایام فاطمیہ کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: سب سے پہلی مدافع ولایت، حضرت فاطمہ زہرا (س) ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: حضرت زہرا (س) مدافع اور علمدارِ ولایت تھیں، نہ صرف خود بلکہ اپنے بیٹے حضرت محسن (ع) کو بھی ولایت کے دفاع کے لیے قربان کر دیا اور ولایت کی حفاظت کا پرچم بلند کیا۔ یہ پرچم آج تک سربلند ہے۔

ادارہ تبلیغات اسلامی کاشان کے سربراہ نے کہا: اگر آج اسلام اور تشیع زندہ ہیں تو یہ حضرت فاطمہ زہرا (س) اور امام حسین (ع) کی برکت سے ہے۔

انہوں نے کہا: امام خمینی (رح) نے فرمایا تھا کہ "محرم اور صفر نے اسلام کو زندہ رکھا ہوا ہے"۔ اور اس کا وسیلہ یہی مذہبی انجمنیں ہیں۔

حجت الاسلام بصیرتی نے کہا: دشمن نوجوانوں کو اہل بیت (ع) اور مذہبی انجمنوں سے دور کرنے کی کوشش میں ہے۔ محرم، صفر اور ایام فاطمیہ کے دوران دشمن کی جانب سے مقدسات دینی کے خلاف سوشل میڈیا پر حملے بڑھ جاتے ہیں تاکہ نوجوانوں کو مذہبی سرگرمیوں سے دور کیا جا سکے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .